فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میرانشاہ شمالی وزیرستان کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے میران شاہ، شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ آمد پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہیں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم بنانے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے خیبرپختونخوا پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف ایک بہادر فرنٹ لائن فورس ہے۔ پولیس کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری کا دعویٰ اور 10 ارب کی لکڑی کی بربادی، پی ٹی آئی اور خوارج کا خوفناک گٹھ جوڑ بے نقاب!

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top