خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
میدانی علاقوں میں دن کے وقت دھوپ نکلنے جبکہ رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سرد موسم کا راج برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
صوبے کے بیشتر علاقوں میں فی الحال بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بھی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔





