نئے انتظامی صوبوں کے قیام کے مطالبے کو “تقسیم” کا رنگ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش، اقتدار اور وسائل کی چند ہاتھوں میں مرکزیت، اور خاندانی اجارہ داری کے خلاف تنقید تیز ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف پر کڑے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جب کہ موجودہ صوبائی حدود کے اندر انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
نئے صوبوں کے مطالبے کو مسخ کرنے کا الزام
اس بحث میں یہ نکتہ شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ صوبوں کی تعداد میں اضافے کے مطالبے کو موجودہ صوبوں کی تقسیم یا ان کے توڑنے سے جوڑنا حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
ناقدین کے مطابق بلاول زرداری اور فضل الرحمٰن جان بوجھ کر ایک غیر متعلقہ اور بے بنیاد دلیل کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ عوامی مطالبے کے اصل مقصد سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : نہ غداری ہے نہ سازش، نئے صوبوں کا مطالبہ انتظامی ضرورت ہے، دلیل کے بجائے دھمکیوں پر خالد مقبول صدیقی کا بلاول بھٹو کو سخت جواب
وضاحت کی جا رہی ہے کہ مطالبہ کسی موجودہ صوبے کی جغرافیائی حدود ختم کرنے یا اس کی شناخت مٹانے کا نہیں، بلکہ انہی موجودہ صوبائی حدود کے اندر مزید انتظامی صوبوں کے قیام کا ہے تاکہ اقتدار، انتظامی اختیارات اور حکومتی وسائل چند ہاتھوں تک محدود رہنے کے بجائے وسیع تر سطح پر منصفانہ طور پر تقسیم ہو سکیں۔
مرکزیت کا ناکام ماڈل اور عوامی محرومی
مؤقف یہ اپنایا جا رہا ہے کہ بڑے صوبوں میں حکمرانی اور ترقیاتی وسائل کی مرکزیت نے دور دراز علاقوں کو مسلسل محرومی کا شکار رکھا ہے، اور ایک ہی صوبائی دارالحکومت سے پورے صوبے کو چلانے کا ماڈل ہر علاقے کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔
اس تناظر میں یہ دلیل دی جا رہی ہے کہ نئے انتظامی صوبوں کا قیام کسی کی جغرافیائی شناخت چھیننے کا نہیں بلکہ عوام کو ان کے قریب حکومت، بہتر انتظامیہ اور جواب دہ قیادت فراہم کرنے کا عمل ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اختیارات جتنے نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، عوام کو اتنا ہی براہِ راست اور بہتر ثمر ملے گا۔
خاندانی اجارہ داری، اصلاحات سے فرار اور بنیادی سوالات
اس بحث میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے حکمرانی کا نظام عوام کے قریب زیادہ مؤثر اور زیادہ جواب دہ بنے گا، اور پاکستان کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی ہر کوشش کو صوبائی تقسیم کا نام دے کر مسترد کرنا دراصل اصلاحات سے فرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک خاندان کے لیے اقتدار کی وراثت اور سندھ کی تباہی، بلاول، آصفہ اور فریال کے دور میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر، 32.6 فیصد غربت اور 49.9 فیصد غذائی قلت کا شکار
زور دیا جا رہا ہے کہ عوام کو صوبوں کے نام پر خوفزدہ کرنے کے بجائے ان کے بنیادی سوال کا دوٹوک جواب دیا جائے کہ آیا انہیں بہتر حکمرانی، منصفانہ وسائل کی تقسیم اور اپنے علاقوں میں بااختیار انتظامیہ کا حق حاصل ہے یا نہیں۔
اسی پس منظر میں چند براہِ راست اور سخت سوالات بھی سامنے رکھے گئے ہیں؟
غیر جمہوری بلاول زرداری اور غیر جمہوری فضل الرحمٰن عوام کے صوبوں سے متعلق مطالبے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟
اگر نئے انتظامی صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر حکمرانی، فوری انصاف، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میسر آتی ہیں تو بلاول زرداری اور فضل الرحمٰن کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟
کیا سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو بہتر انتظامی ڈھانچے اور بہتر طرزِ حکمرانی کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں؟
کیا چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری کو برقرار رکھنا ہی صوبائی خودمختاری کا اصل مقصد ہے؟





