سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 6 ہزار 687 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 616 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقتدار کے مزے، جائیدادوں کے انبار، اب حساب دینے کا وقت آگیا! بلوچستان کے شہریوں کا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے نیب سے کارروائی کا مطالبہ
اس طرح مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بیک وقت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔





