سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو فیصد اضافہ، گزشتہ ہفتے بڑی گراوٹ کے بعد جزوی بحالی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار 603 ڈالر 77 سینٹ فی اونس ہوگئی، جبکہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مارچ کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔

دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ اسپاٹ سلور 2.4 فیصد بڑھ کر 42 ڈالر 15 سینٹ، پلاٹینم 0.8 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 309 ڈالر 86 سینٹ جبکہ پیلیڈیم 0.2 فیصد اضافے سے 894 ڈالر 58 سینٹ فی اونس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک جائے گی؟ عالمی مالیاتی اداروں کی نئی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

دوسری جانب دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 2.5 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار 603 ڈالر 20 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

رائٹرز کے مطابق سرمایہ کار امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے حکام کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور شرح سود سے متعلق آئندہ پالیسی کے اشاروں کے منتظر ہیں۔

مارکیٹ کے شرکا کی نظریں بدھ کو جاری ہونے والے امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچرز (پی سی ای) کے اعداد و شمار پر بھی مرکوز ہیں، جو مہنگائی جانچنے کا اہم پیمانہ ہے۔ فیڈرل ریزرو افراط زر کو 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لیے ان اعداد و شمار کا بغور جائزہ لیتا ہے۔

Scroll to Top