ملک بھر میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشنز کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے دوران ایک ہی روز میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی اور نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج 24 نومبر 2026 کو مختلف حساس علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ان آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے اور فرار ہونے والے عناصر کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔





