سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کٹوتی کا امکان؟ نیا تعلیمی کیلنڈر سامنے آ گیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے نیا تعلیمی کیلنڈر حتمی شکل دینے کے لیے تجویز تیار کر لی ہے، جس کے تحت طلبہ کو سال بھر میں کم از کم 190 روز تدریس فراہم کرنے اور امتحانات کے لیے الگ سے 20 دن مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مجوزہ تعلیمی کیلنڈر کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 190 تدریسی دن پورے کرنے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات میں کمی لانے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور بچوں کو مکمل تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق سموگ اور دیگر ہنگامی تعطیلات کے باعث گزشتہ کئی برسوں سے تعلیمی سال مکمل نہیں ہو پا رہا تھا۔ تدریسی دنوں کے نقصان کے باعث گزشتہ دو سال سے نصاب میں کمی کرنا پڑی، جس سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور کورس کی بروقت تکمیل متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا کشتی حادثہ، ماموند باجوڑ میں 6 نوجوانوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا، تاحال کسی کی لاش نہ مل سکی

اسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ تعلیمی سال کے کیلنڈر کو نئے سرے سے مرتب کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی اوقات کو محفوظ بنانا اور نصاب کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

مجوزہ کیلنڈر کے تحت سال بھر میں کم از کم 190 روز باقاعدہ تدریس فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ امتحانات کے انعقاد کے لیے الگ سے 20 روز مختص کیے جائیں گے۔

 190 تدریسی دنوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں کمی لائی جائے گی، اور حتمی شکل دینے کے بعد یہ تجویز منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی میں بھجوائی جائے گی۔

Scroll to Top