حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

 اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 318 روپے کے بجائے 314 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے کے بجائے 348 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔

Scroll to Top