پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر کے موقع پر چین نے ان کے لیے خصوصی حلال کھانوں کا انتظام کیا ہے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اس خلائی مشن کے لیے تیار کی جانے والی خوراک کی تصاویر بھی منظرِ عام پر لا دی ہیں۔
جاری کردہ تصاویر میں مختلف پکوان جس میں نہاری،قورمہ اور چاول جیسی خوراک خصوصی طور پر سیل بند پیکٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔ خلا میں خوراک کو محفوظ رکھنے اور کھانے میں آسانی کے لیے اسے خاص انداز میں پیک کیا گیا ہے۔
چینی خلاباز مرکز نے ذیشان علی کی مذہبی ضروریات اور غذائی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے حلال خوراک تیار کی ہے تاکہ انہیں خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران کھانے پینے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
محمد ذیشان علی 25 نومبر کو شینزو 24 خلائی جہاز کے ذریعے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے کے قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : 12 نامزد اضلاع ترقیاتی انقلاب اور پائیدار امن کی طرف گامزن: اے آر ڈی سی کا اہم اجلاس کل پشاور میں ہوگا، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے
خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلاباز کے لیے حلال خوراک کی فراہمی پاک چین دوستی، مذہبی احترام اور رواداری کی ایک نمایاں مثال قرار دی جا رہی ہے۔





