سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟جانئے

سونا مزید سستا ہوگیا، قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 565 ڈالر 41 سینٹ فی اونس پر آگئی۔ بدھ کے روز سونے کی قیمت مختصر وقت کے لیے 3 ہزار 500 ڈالر فی اونس کی اہم سطح سے بھی نیچے چلی گئی تھی، جو ستمبر 2025 کے بعد پہلی بار ہوا۔

دوسری جانب دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.7 فیصد اضافے سے 3 ہزار 563 ڈالر 90 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسپاٹ چاندی 0.4 فیصد اضافے سے 41 ڈالر 38 سینٹ، پلاٹینم ایک فیصد اضافے سے ایک ہزار 294 ڈالر 19 سینٹ جبکہ پیلیڈیم 1.7 فیصد اضافے سے 877 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امن کے نام پر دہشت گرد کمیٹی کا سیاہ چہرہ بے نقاب، گولڈ مائن مافیا، بھتہ خوری، منشیات اور کسٹمز آفیسر کے قتل میں ملوث دہشت گرد ٹولے کے گرد گھیرا تنگ، صفایا شروع

امریکا میں مضبوط ملکی طلب کے باعث مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے، جبکہ تازہ اعداد و شمار کے بعد مارکیٹ میں توقعات بڑھ گئی ہیں کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ماہ اور 2027 کے ابتدائی مہینوں میں شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ سونے کی کشش کم کرتا ہے، کیونکہ سونا سرمایہ کاروں کو سود یا منافع فراہم نہیں کرتا۔ تاہم عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، خطرات میں اضافہ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی مسلسل خریداری اس کی قیمتوں کو سہارا دے سکتی ہے۔

ٹی ڈی سیکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رکنے یا قیمتوں کی کم ترین سطح کا تعین ہونے کے بارے میں حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے۔

تاہم طویل مدت میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر مثبت ہے۔ ان کے مطابق اگلے سال کے آخری حصے میں شرح سود میں نرمی کی توقعات کے باعث سونے کی قیمت 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

Scroll to Top