ڈبل روڈ پرپولیس کی گاڑی میں دھماکہ ،17افراد شدید زخمی ، 2 افراد جاں بحق ہوگئے دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈبل روڈ پرپولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے ہوا ، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی طرف روانہ کردی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا قریب کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔





