تیسرا ون ڈے: پاکستان نے کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

ماؤنٹ مونگانوئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلا تھا۔ تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ میچ کی تاخیر کی وجہ سے اسے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اور یہ میچ پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا آخری موقع ہے۔

Scroll to Top