اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کا دن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ نے جیل حکام کو رہنمائوں کی فہرست بھجوا دی ، فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق راجہ ناصر عباس ، احمد خان اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ، ان کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقا ت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گی ۔





