ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ، رات میں بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

آج اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے ۔

Scroll to Top