اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن،عمران خان سے وکلاء اور فیملی کی ملاقاتوں کا شیڈول طے، اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد کی آمد بھی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان سے آج ان کے وکلاء اور اہلخانہ کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ ملاقاتوں کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے وکلاء اور فیملی کے افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کو فراہم کی گئی فہرست میں 6 وکلاء کے نام شامل ہیں۔ ان میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، نعیم پنجوتھہ، نیاز اللہ نیازی، ابوذر سلمان اور ظہیر عباس شامل ہیں، جو آج عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی، جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد کی آمد بھی متوقع ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران تمام سیکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں اور ملاقاتوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق انجام دیا جائے گا۔





