تیل قیمتوں سے متعلق اہم خبر، اگلے 15 روز قیمتیں برقرار رہیں گی یا کمی کا امکان؟جانئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، اگلے 15 روز کے لیے قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

یکم مئی 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے آئندہ 15 دنوں تک ریلیف برقرار رہنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر معمولی سا 0.01 روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ معمولی اتار چڑھاؤ اتنا کم ہے کہ حکومت ممکنہ طور پر صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالے گی اور موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

حتمی اعلان جلد وزارتِ خزانہ اور وزارتِ پیٹرولیم کی مشاورت سے متوقع ہے، جس کے بعد یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

Scroll to Top