پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب اور کہاں ہوں گے، فیصلہ اگلے 48 گھنٹے میں متوقع

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب اور کہاں ہوں گے، فیصلہ اگلے 48 گھنٹے میں متوقع

پاکستان سپر لیگ سیزن (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت اہم میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دیگر میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث ابتدائی طور پر پی ایس ایل میچز کو دبئی منتقل کرنے پر غور کیا گیا تھااس کے بعد پی ایل ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔

سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ حکام ایک بار پھر میچز کو پاکستان میں کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل مزید تاخیر کا شکار، غیر ملکی کھلاڑیوں کا کھیلنے سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا جس کے بعد شیڈول میں متوقع تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top