پہلگام واقعے کے ثبوت فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کا پیغام پہنچایا، ہم نے بھی مثبت ردعمل دیا ، اسحاق دار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہا کہ مارکو روبیو نے بھارت کی طرف سے پیغام دیا کہ ہم نے بھارت سے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں جس پر ہم نے جواب دیا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے دوبارہ بھارت سے بات کی اور ہمیں آگاہ کیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشارہ ایک حساس صورتحال، خصوصاً نیوکلیئر جنگ کی طرف تھالیکن پاکستان نہ کسی کے دباؤ میں آئے گا، نہ کسی پر دباؤ ڈالے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی، عالمی برادری کو صاف الفاظ میں بتایا کہ ہم ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو ہم تحقیقات کی بات نہ کرتے، اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور بھارت دباؤ میں آیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا لیکن پاکستان نے تمام اقدامات شفاف انداز میں کیے،ہم نے سب کچھ بتا کر اور دکھا کر کیا ہم نہ غرور کرتے ہیں، نہ بڑے بول بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورمیں تھانہ چمکنی کے علاقے میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ڈیڑھ سو ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کیا،ہم ہر مثبت قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور کسی بھی نیوٹرل مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، سیز فائر کے لیے ہماری طرف سے کوئی شرط نہیں۔

Scroll to Top