قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا،افواج نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کی ہم سرخرو ہوئے۔

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل طارق فضل چودھری نے پیش کیا۔

اس کے علاوہ آسان کاروبار ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، آسان کاروبار ترمیمی بل قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ترمیمی بل، سعد وسیم نے انکم ٹیکس ترمیمی بل، طلال چودھری نے مقامی حکومت ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

Scroll to Top