معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان سامنے آیا،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ

سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ 10مئی کی صبح اللہ اکبر کیساتھ پاکستان نے آغاز کیا، پاکستان نے امریکا کے اتحاد ی کو ڈنٹ ڈالے، جب پاکستان نے حملہ کیا تو امریکا بھارت کو ریسکیوکرنے پہنچ گیا۔

10مئی کے بعد پاکستان کامائنڈ سیٹ تبدیل ہوگیا، 10مئی سے پہلے پاکستان دبا ہوا تھا، امریکا کا لہجہ بھی مختلف ہوتا تھا، 10مئی کے بعد اللہ نے جو ہمیں موقع دیا اس کافائدہ اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے کسی بھی ڈرون نےلائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی الزمات بے بنیاد:سکیورٹی زرائع

ٹرمپ نے 10مئی کے بعد پاکستان کی تعریفیں کیں، تجارت کا بھی کہا، امریکا نے کہا ہے کہ اب کشمیر کے مسئلے پر بھی بات ہوگی۔

Scroll to Top