اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ایک اہم سیاسی و عسکری ظہرانے کا اہتمام کیے جانے کا امکان ہے،
جس کا مقصد قومی یکجہتی اور سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ظہرانہ حال ہی میں کامیابی سے مکمل ہونے والے آپریشن “بنیانِ مرصوص” کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے قومی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ظہرانے میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین اور اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار پر اظہار تشکر
تقریب کا اہتمام وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا ہے، جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف مہمانوں سے خطاب بھی کریں گے۔





