سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی قتل کیس میں بڑی پیشرفت، نامزد ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار

 حافظ آباد میں سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کے قتل کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو ملاکنڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی تینوں گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں صوابی کے رہائشی زاہد علی اور محمد خان سمیت جھنگ کا رہائشی ظہیر خان شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم فرحان علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر : ایس ایچ او بٹاڑہ گن مینوں سمیت ممنوعہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کو گزشتہ روز حافظ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد درج کیے گئے مقدمے میں ان کے چار ملازمین کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Scroll to Top