فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیس پانچ نئی اقسام کی اشیاء پر لاگو کی گئی ہے جن میں زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں، الیکٹرانکس اور بجلی و الیکٹرانک کباڑ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ کے تحت درآمد ہونے والی اشیا پر بینک گارنٹی اور پروسیسنگ فیس عائد کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ روک کر شفاف تجارتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں جاری غیر قانونی تجارت کا خاتمہ ہے، نئی پالیسی کے تحت نہ صرف ٹیکس وصولی میں بہتری آئے گی بلکہ نظام میں شفافیت بھی ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی چیلنجز برقرار!بجٹ کی منظوری کیساتھ ہی آئی ایم ایف کی 11 کڑی شرائط عائد
حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہر ممکن طریقے سے بدعنوانی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں





