بھارت میں شکست کے بعد ویرانی چھا گئی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں حالیہ سیاسی شکست کے بعد ویرانی کا عالم ہے اور نریندر مودی کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیاسی طور پر کمزور ہو چکے ہیں، اور آئندہ بہار الیکشن کے بعد ان کی پوزیشن مزید خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام کو بخوبی اندازہ ہے کہ مودی کو شکست ہوئی ہے اور وہ اب دوبارہ کوئی بڑی سیاسی چال چلنے کے قابل نہیں رہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، وہاں خاموشی اور مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی مسلسل خاموشی نے حکومت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں سکینڈل سامنے آرہے، تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا، جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

Scroll to Top