ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے ہم وطن اور باصلاحیت کھلاڑی حمزہ خان کو سیدھے تین گیمز میں 0-3 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 3-11، 8-11 اور 7-11 رہا، جو اشعب کی مکمل برتری کا عکاس تھا۔
چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ ملائیشیا کے ڈنکن لی سے ہوگا، جسے ایک سخت اور دلچسپ مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہورنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر چوتھی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
یاد رہے کہ ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار امریکی ڈالر ہے۔ اشعب عرفان کی فائنل تک رسائی پاکستانی اسکواش کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔





