اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی قیادت کے “تلوں میں تیل نہیں” ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں موجود مایوسی اور پارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مزاحمتی طاقت کو خود پارٹی نے کمزور کیا ہے اور ذمہ داران نے انہیں عمران خان سے ملاقات کا کہا ہے، لیکن وہ اپنی مرضی سے ملاقات کریں گے یا نہیں، یہ پہلے اس بات پر منحصر ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو تسلیم کیا جائے۔
ایم این اے نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خلاصی صرف احتجاج کے ذریعے ممکن ہے، مگر موجودہ قیادت احتجاج سے کتراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو غلط اور بدنیتی پر مبنی فیصلوں سے پاک کرنا ہوگا اور عمران خان کو جیل میں رکھنے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔
شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ حکومت کی سیاسی گرفت مضبوط نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی کے تمام فیصلے ناقص رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں پارٹی سے نکالا گیا اور گالیاں بھی دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کوخراج تحسین کیا گیا
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان کے لیے سیاسی بات کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔





