لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں سیزن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو4وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے فائنلز میں سب سے بڑا کامیاب ہدف عبور کرنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا، جو ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل 2014 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پاس تھا، جس نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 200 رنز کا ہدف کامیابی سے پورا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کوخراج تحسین کیا گیا

لاہور قلندرز کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف انہیں تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنایا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک نیا سنگ میل قائم کیا۔

Scroll to Top