حج کا خطبہ کون دیں گے ؟ سعود ی حکومت نے نام جاری کردیا

حج کا خطبہ کون دیں گے ؟ سعود ی حکومت نے نام جاری کردیا

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ شیخ صالح بن حمید رواں برس حج کا خطبہ دینگے ۔

عرب نیوز رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یوم عرفہ پر خطبہ شیخ صالح بن حمید دینگے ۔

یوم عرفہ (9ذوالحج )کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنیوالوں کیلئے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کیلئے مقدس سرزمین نہیں جاسکتے و ہ اس دن روز ہ رکھتے ہیں اور اللہ کے حضور عبادات کرتے ہیں ۔

یوم عرفہ کا خطبہ جبل عرفات پر واقع مسجد نمرہ میں دیا جاتا ہے جو نماز ظہر اور عصر سے پہلے ہوتا ہے اور حاجی دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقرری پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تقرری مملکت سعودی عرب کی دینی حوالے سے عالمی سطح پر قیادت اور مذہبی اداروں کی مسلسل حمایت کی عکاس ہے اور اس بات کا بھی مظہر ہے کہ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

Scroll to Top