بارش کے بعد شہری بے یارو مددگار، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پشاور میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام ناکافی ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شہر کی متعدد سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ کئی علاقوں میں گلیوں اور چوراہوں پر پانی کھڑا رہنے سے عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ بارش کا یہ پانی بارانِ رحمت کے بجائے بارانِ زحمت بن گیا ہے۔

لوگوں نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نکاسی آب کے مسائل حل کیے جا سکیں اور شہر میں بارش کے بعد آسانی سے آمد و رفت ممکن ہو۔

پشاور کا موجودہ نکاسی آب کا نظام بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ناکافی ثابت ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ہر بار بارش کے بعد مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ تکبیر: مسلم لیگ خواتین ونگ پشاور کی ریلی، بھارت کو دوٹوک پیغام

عوامی حلقے توقع رکھتے ہیں کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر مستقل حل نکالے گی تاکہ شہریوں کی زندگیوں میں بہتری آئے۔

Scroll to Top