پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو، خوشدل شاہ، سلمان آغا اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلامی دنیا کے سب سے امیر ترین اور طویل حکمرانی کرنے والے سلطان کون؟

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان سلمان آغا 56 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 44 اور محمد حارث نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Scroll to Top