حکومت پاکستان نے عوام کو عیدالاضحیٰ پر بڑی خوشخبری دے دی اس بار صرف دو نہیں بلکہ پوری چار چھٹیاں ہوں گی!
تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 دن کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون 2025 تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ان ایام میں ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے، تاکہ عوام اپنی مذہبی عبادات اور قربانی کی رسومات مکمل یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
عیدالاضحیٰ مسلمانوں کے اہم مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے، اور حکومت کا یہ اقدام عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی ایک اچھی کاوش سمجھا جا رہا ہے۔





