وزیراعظم شہباز شریف کا آتا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ، چنگیز ایتماتوف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

Pakistan SCO Summit 2026

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں واقع آتا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معروف کرغز اور سوویت ادیب چنگیز ایتماتوف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آتا بیئت میموریل کمپلیکس آمد پر وزیراعظم کا استقبال کرغزستان کے فرسٹ نائب وزیراعظم دانیار امان گیلدیئیئف اور وزیر ثقافت، اطلاعات و نوجوانوں میر بیک مامبیتالیئیف نے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معروف ادیب چنگیز ایتماتوف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ چنگیز ایتماتوف کرغزستان اور سوویت دور کے معروف ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے آتا بیئت میموریل کمپلیکس میں قائم یادگار پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور وہاں مدفون افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آتا بیئت میموریل کمپلیکس کرغزستان کا ایک اہم قومی اور تاریخی یادگاری مقام اور قبرستان ہے۔ آتا بیئت کے معنی ’’ہمارے آباؤ اجداد کی قبر‘‘ ہیں۔

اس تاریخی مقام پر کرغزستان کی متعدد معروف شخصیات کی قبریں موجود ہیں اور اسے ملک کی تاریخ و ثقافت میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top