عیدالاضحی پر امن و امان کے لیے پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں ہوائی فائرنگ، کھلونا بندوقوں کی فروخت اور استعمال، تیز آواز والے باجوں کے بجانے، اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان احکامات کا اطلاق ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحی کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کا خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ شہر میں گشت بڑھائیں اور کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Scroll to Top