علی امین گنڈاپور کی حکومت کتنے دنوں کی مہمان؟ ارباب خضرحیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

خیبرپختونخوا حکومت کرپشن میں ملوث، کارکنان کو عمران خان کی رہائی کے کیمپ میں مصروف رکھا گیا،ارباب خضر حیات

پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود کرپشن میں مصروف ہے اور اپنی توجہ عوامی مسائل سے ہٹا کر کارکنان کو پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں مصروف رکھے ہوئے ہے۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سیاسی مشغولیات میں الجھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے صوبے کے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کرپشن سے باز آئے اور عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں عید کی تیاریاں جاری، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حقیقی اقدامات نہ کیے گئے تو سیاسی احتجاج بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ارباب خضر حیات نے حکومت سے شفافیت اور احتساب کا مطالبہ کیا اور کارکنان کو عوامی خدمت میں لگانے پر زور دیا۔

Scroll to Top