پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی حکومت پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کا یہ خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن پر چپ رہے گی تو ایسا نہیں ہوگا۔ ہر محکمے میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، یہ چوری بھی کر رہے ہیں اور سینہ زوری بھی۔
محمد علی شاہ باچا نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے متعدد کارکنان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف ایف آئی آرز اور کارکنوں پر حملوں کا حساب لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر، صرف ٹک ٹاک تک محدود، ثمر ہارون بلور کا انکشاف
صدر پیپلز پارٹی نے اعلان کیا کہ پارٹی کرپشن، انتقامی کارروائیوں اور سیاسی دباؤ کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔





