خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم! کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025 منظور

خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم! کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025 منظور

خیبرپختونخوا حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے صوبے کی سنجیدہ کوششوں کا تسلسل ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بل کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ ایک مالی طور پر خودمختار ادارہ ہوگا جو سرکاری محکموں کے درمیان ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی، ہم آہنگی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گا۔

بورڈ کی اہم ذمہ داریاں:
ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترمیم اور نگرانی
حکومتی اقدامات کی کارکردگی کا جائزہ
تحقیق، منصوبہ بندی اور ماحولیاتی فنڈز کی فراہمی

ایک خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ کا قیام
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ بورڈ خیبرپختونخوا حکومت کے مشہور بلین ٹری پراجیکٹ کے بعد دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے بلکہ یہ بل صوبے کو ماحولیاتی لحاظ سے زیادہ محفوظ، پائیدار اور سرسبز بنانے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

ماحولیاتی ماہرین نے بھی کلائمیٹ ایکشن بورڈ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ماحولیاتی گورننس مضبوط ہوگی اور صوبے میں موسمیاتی خطرات کا مؤثر طور پر مقابلہ ممکن ہو سکے گا۔

Scroll to Top