عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات جانئے

باجوڑ اور مہمند کے مختلف علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

باجوڑ: قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند کے متعدد علاقوں میں آج بروز جمعہ سعودی عرب کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

ان علاقوں کی کئی مساجد میں نمازِ عید کے اوقات کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا، جہاں نمازِ عید کے اجتماعات پر امن ماحول میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

باجوڑ میں عیدالفطر کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ سعودی عرب کے مطابق منائی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پرامن تقریبات کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے جامع اقدامات کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کی ہدایت پر سخت سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جبکہ حساس مقامات پر خصوصی نگرانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کیلئے خوشخبری: پیسکو کا عید الاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ،کنٹرول روم قائم

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عید کی تقریبات پرامن ماحول میں مکمل کی جا سکیں۔

Scroll to Top