پشاور میں مقیم افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

پشاور میں مقیم افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

پشاور میں قائم کچہ گھڑی کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔

افغان کیمپ میں بزرگ اور نوجوان بڑی تعداد میں عیدگاہ میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے عید کی نماز ادا کی، نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اور روایتی انداز میں خوشی کا اظہار بھی کیا۔

قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند کے متعدد علاقوں میں بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، ان علاقوں کی کئی مساجد میں عید کی نماز کے اوقات کا پہلے سے اعلان کر دیا گیا تھا۔

مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، مقامی افراد نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ عید منائی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

پاکستان کے بعض قبائلی اور سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی روایت قائم ہے جہاں مقامی رویت ہلال کے بجائے سعودی اعلان کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Scroll to Top