بھارت کیلئے سفارتی محاذ پر نیا بحران، برکس سے اخراج اور انڈونیشیا کی شمولیت زیر غور

بھارت کیلئے سفارتی محاذ پر نیا بحران، برکس سے اخراج اور انڈونیشیا کی شمولیت زیر غور

بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت کے بعد اس کی صورت حال مزید نازک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی اتحاد برکس (BRICS) کے ممبر ممالک بھارت کو اس اتحاد سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیربحث ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے اور چین، روس اور برازیل کے درمیان بھارت کے خلاف باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔ ان ممالک کا ماننا ہے کہ بھارت برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور اسے ایک ’’منفی بلاک‘‘کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

برکس رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بھارت ترقی اور اشتراک کے عمل میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے انڈیا کے اخراج کا امکان بڑھ رہا ہے۔ چین اور روس انڈونیشیا کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثر و رسوخ میں کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں، بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی، سرحدی تنازعات اور اقتصادی نظریات میں اختلافات برکس اتحاد کی یکجہتی کو متاثر کر رہے ہیں اور اسے تقسیم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سنگین سفارتی چیلنج ہے، جس کے عالمی تعلقات اور خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top