خان پور : ٹی ایم او خان پور محترمہ عائشہ طاہرہ نے اسسٹنٹ کمشنر خان پور محترمہ تیزین ظفر کے ہمراہ خان پور ڈیم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیاحوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف جیٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔
سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے افراد سے ان کے تاثرات بھی سنے گئے تاکہ سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ تمام جیٹی مالکان کو SOPs پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی جیٹی مالک کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : عید کے دوسرے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شہریوں سے کنڈی ماڈل فارم پر ملاقات
ٹی ایم او عائشہ طاہرہ نے کہا کہ صاف، محفوظ اور قانون کے مطابق سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ عوام کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔





