پشاور :خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ گلیوں، نالوں اور نہروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پروگرام (WSSP) کے تحت 3,563 سے زائد اہلکار صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پہلے روز تقریباً پانچ ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، جب کہ صفائی کے اس عمل میں 707 چھوٹی بڑی گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
سوات، گلیات، ہری پور، کالام، مردان، نوشہرہ، اور کوہاٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی صفائی آپریشن جاری ہے۔
پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری ہے، جب کہ کلیکشن پوائنٹس پر اسپرے اور چونا ڈال کر ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری
واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردان کے اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔ عوامی حلقوں نے صفائی عملے کی کوششوں کو سراہا ہے۔





