صوبے کے عوام سہولیات کے لیے در بدر، وزیراعلیٰ لاہور ہائیکورٹ بار میں رقم بانٹ رہے ہیں، شگفتہ ملک

صوبائی حکومت صرف کرپشن میں سرگرم، عوامی مسائل نظرانداز کر دیے گئے، شگفتہ ملک

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما شگفتہ ملک نے خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعرے تو بہت لگائے گئے، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اب تک صوبے کے لیے کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی۔

اپنے بیان میں شگفتہ ملک نے صوبائی حکومت کو صرف کرپشن میں مہارت رکھنے والی انتظامیہ قرار دیا اور کہا کہ بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت اور امن و امان جیسے اہم شعبے بری طرح نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام روزمرہ کے مسائل میں گھِرے ہوئے ہیں جبکہ حکومتی نمائندے زبانی دعووں اور میڈیا پر بیانات تک محدود ہیں۔

عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، جو بدقسمتی سے اس حکومت سے ممکن نظر نہیں آتا۔

شگفتہ ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے اور بتائے کہ اب تک صوبے میں کون سے منصوبے مکمل ہوئے اور کتنے وعدے وفا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،فیصل کریم کنڈی

اے این پی رہنما نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں پر خاموش نہ رہیں اور بھرپور عوامی آواز بنیں۔

ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے عوام اب خالی دعووں سے تنگ آ چکے ہیں، اب عمل درکار ہے، ورنہ عوام حساب ضرور لیں گے۔

Scroll to Top