مانسہرہ : عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ریجنل میونسپل آفیسر ہزارہ ڈویژن، افضل خان نے ٹی ایم اے مانسہرہ کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد عید کے موقع پر صفائی، قربانی کی آلائشوں کی بروقت کلیکشن اور ان کی مناسب تلفی کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران افضل خان نے ٹی ایم او مانسہرہ اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی جانب سے عید کے دنوں میں فرائض کی انجام دہی پر اظہارِ تحسین کیا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات قابلِ تعریف ہیں اور فیلڈ ٹیم نے ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔
افضل خان نے ہدایت کی کہ صفائی کے اس معیار کو عید کے باقی دنوں میں بھی برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا بدبو کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری
ریجنل میونسپل آفیسر کے اس دورے کو عوامی حلقوں نے بھی سراہا اور کہا کہ اس قسم کی نگرانی سے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔





