فاٹا لویہ جرگہ کا پشاور میں احتجاج، ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

پشاور: فاٹا لویہ جرگہ کے زیر اہتمام قبائلی عوام نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام اور قبائلی اضلاع پر عائد ٹیکسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

احتجاج میں بڑی تعداد میں قبائلی مشران، نوجوان اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فاٹا انضمام نامنظور، قبائلی روایات کا احترام کرو اور قبائلی علاقوں پر ناجائز ٹیکس ختم کرو جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قبائلی عوام کو ان کی پرانی حیثیت واپس دی جائے یا کم از کم کسی بھی فیصلے سے قبل ان سے مشاورت کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد نہ ترقی ہوئی اور نہ ہی امن قائم ہوا، بلکہ مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

لویہ جرگہ کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کو آئینی، مالی اور انتظامی خودمختاری دی جائے، اور ان پر عائد تمام ٹیکسز فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو 26 جون تک حفاظتی ضمانت دے دی

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر اسلام آباد تک لے جایا جائے گا۔

Scroll to Top