شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال، سیاحوں کوسفر کی اجازت مل گئی

شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

شاہراہ کاغان کی بحالی کے بعد سیاحوں کو ناران، کاغان اور شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی۔

این ایچ اے حکام کے مطابق مہانڈری کے مقام پر پل کی تنصیب کے باعث سڑک بند تھی، جس سے ہزاروں سیاح گاڑیوں میں محصور تھے۔

یہ بھی پڑھیں :کوہستان کرپشن سکینڈل میں پی ایم ایل این کے ایم این اے ادریس خان کے ملوث ہونے کا انکشاف

حکام کے مطابق اب پل کو ڈبل کردیا ہے، جس سے سیاحوں کو سہولیات میسر آئیں گی، سیاح ناران، کاغان اور شمالی علاقہ جات کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

Scroll to Top