باجوڑ: تھانہ لوئی سم پولیس نے گاڑی چوری میں ملوث پانچ رکنی گروہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گینگ کے تیسرے کارندے کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ڈی ایس پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس گینگ کا تیسرا رکن ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ 15 جون کو تھانہ لوئی سم پولیس نے ایک شہری سلطان یوسف سکنہ ڈمہ ڈولہ کی فیلڈر گاڑی چوری کرنے والے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کیا تھا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 42 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے ایک ارب سے زائد فنڈز منظور
پولیس حکام کے مطابق باقی دو مفرور ملزمان کی گرفتاری اور باقی ماندہ رقم کی ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔





