مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں،بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے، بیرسٹر سیف

چترال: خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے شندور پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد کی، جس میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبے میں سیاحت کے مواقع کو اجاگر کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن صوبہ ہے جہاں سیاحت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔

مشیر اطلاعات نے تقریب میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور یہ میلہ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کے شندور پولو فیسٹیول میں پاک فوج، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

افتتاحی دن سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں سرلاسپور نے غذر کو 6-3 گول سے شکست دی۔

تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں، سیکرٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے ایک ارب سے زائد فنڈز منظور

یہ فیسٹیول صوبے میں سیاحت کے فروغ اور مقامی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا اہم موقع ہے، جس سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ علاقے کی اقتصادی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

Scroll to Top