مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس وے پر المناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ہزارہ ایکسپریس وے پر چنار کوٹ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپریس وے پر حفاظتی اقدامات اور رفتار پر کنٹرول کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top