ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے جو دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز بند کرنے کے اقدام کا حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کرے گی۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، امریکا کی جانب سے عائد کردہ نئی اقتصادی پابندیوں اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تصادم کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایک ضروری اقدام ہے تاکہ ملک کی خودمختاری اور قومی سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔

امریکا نے ایران کے جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے  جس کی ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنا ایک بھیانک غلطی ہوگی، امریکا کا انتباہ

ایران نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ اب محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے گا۔

Scroll to Top