پشاور: یونیورسٹی روڈ کے پلوسی کے رہائشیوں نے شدید بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ٹاون پولیس اسٹیشن کے سامنے روڈ دونوں طرف سے بند کر دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاجی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک لوڈشیڈنگ کی مدت میں کمی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ پیرپیائی میں گیس و بجلی کی بندش پر شہری سراپا احتجاج، جی ٹی روڈ بلاک
روڈ بندش کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا شدید جام دیکھنے میں آیا، جس سے شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔





